Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

کراچی: پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا - Ummat News

کراچی: پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا - Ummat News

Source: Ummat News
Author: aamir

کراچی (اُمت نیوز)کراچی میں ویٹا چورنگی پر پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، شہریوں نے سڑک پر جمع پیٹرول برتنوں میں بھرنا شروع کردیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی پر پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، جس کے بعد ٹینکر سے پیٹرول سڑک پر بہہ گیا تاہم لوگوں نے سڑک پر جمع پیٹرول برتنوں میں بھرنا شروع کردیا۔

لوگ بڑے بڑے برتنوں میں پیٹرول جمع کرنے میں مصروف ہیں تو وہی خطرناک صورتحال کے باعث پولیس اور انتظامیہ غائب ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق پیٹرول سے بھرا ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹا۔