Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

Source: Daily Pakistan

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔

آغا سراج درانی نے نو منتخب اراکین سندھ اسمبلی سے حلف لیا، حلف لینے والوں میں نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فریال تالپور، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر بھی شامل ہیں، اس موقع پر اسمبلی ہال جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اراکین سندھ اسمبلی نے اردو، انگریزی اور سندھی میں حلف لیا۔

سندھ اسمبلی کے 168 اراکین میں سے 114 کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ 36 اراکین کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے 9 اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دے رکھی ہے

دوسری جانب جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف پر مشتمل اپوزیشن اتحاد نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ نقص امن اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔