Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

Source: ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar
Author: ویب ڈیسک

کراچی : سندھ اسمبلی کے 148 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا،ْ اسپیکر آغا سراج درانی نے ارکان سے سندھی، اردو اور انگریزی میں حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی کی حلف برداری کے لئے اجلاس ہوا ، اجلاس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی نے کی ، اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا، آغا سراج درانی نے پہلے خود حلف اٹھایا۔

جس کے بعد نومنتخب ارکان اسمبلی نے سندھ ،اردو اور انگرزی میں حلف اٹھایا، سندھ اسمبلی کے 148 ارکان نے حلف اٹھالیا، ریکارڈ 60ارکان پہلی دفعہ سندھ اسمبلی کےرکن بنے ہیں جبکہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے 8ویں بارسندھ اسمبلی کی رکنیت کاحلف لیا۔

ایک سو چودہ نشستوں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی ایوان کی سب سے بڑی جماعت ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی چھتیس نشستیں ہیں اور جی ڈی اے کی تین اور جماعت اسلامی کی ایک نشست ہے،سنی اتحاد کونسل کے نو ارکان بھی اسمبلی کا حصہ ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پہلے سابق اسپیکرآغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے باہراحتجاج کرنے والوں کو شرم آںی چاہئے، یہ سب ریجیکٹڈ لوگ ہیں، عوام نے انہیں ریجیکٹ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا ک احتجاج کرنے والے ٹری بیونل کے پاس جائیں،شواہد موجود ہیں توضرورسنا جائےگا،پوراسندھ ہمارے ساتھ ہے،ہم نے سندھ میں سوئپ کیا ہے۔