Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

جیکب آباد میں بچوں کے حقوق پر آئی آر سی اور چائلڈپروٹیکشن یونٹ کی جانب سے ورکشاپ

جیکب آباد میں بچوں کے حقوق پر آئی آر سی اور چائلڈپروٹیکشن یونٹ کی جانب سے ورکشاپ

Source: urdu.app.com.pk
Author: Muhammad Basharat

جیکب آباد۔ 02 مارچ (اے پی پی):جیکب آباد ,بچوں کے حقوق کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں آئی آر سی کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے تعاون سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔

ورکشاپ میں ضلع کونسل کے رکن،محکمہ سوشل ویلفیئر، تعلیم،بیت المال،محکمہ بلدیات،عشر زکوات، نادرا،سرسو،بارکونسل سمیت مختلف سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم اصغر شیخ،آئی آر سی کے سعید چانڈیو،ناصر لاشاری نے بچوں کے حقوق اور انکے تحفظ کے حوالے سے آگاہی دی ورکشاپ میں بچوں کی جبری مشقت،تشدد اور زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور بچوں کے تحفظ کو کیسے یقینی بنایا جائے پر غور کیا گیا جبکہ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لئے ہر کسی کو اپنی ذمہ داری اداکرنے کا احساس دلایا گیا ۔

شرکاء کاکہنا تھا کہ بچوں کی تربیت اور انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے انکی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے بچو ں کی اچھی نشونما،تربیت سے ہی بہتر معاشرہ تشلیل پاتا ہے۔