Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

چار بچوں کی ماں کو قتل کرنے کے بعد لاش ٹھکانے لگانے کی کوشش کے دوران ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

چار بچوں کی ماں کو قتل کرنے کے بعد لاش ٹھکانے لگانے کی کوشش کے دوران ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

Source: Daily Pakistan

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے چار بچوں کی ماں کو قتل کر کے لاش ڈرم میں پھینکنے والے سفاک شوہر کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش 3 دن پرانی ہے جبکہ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی تاہم پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دی ۔۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا میں واقع مہران ٹاؤن میں ایک شخص نیلے رنگ کا ڈرم پھینک کر جارہا تھا جسے علاقہ مکینوں نے مشکوک جان کر روکا اور ڈرم کھول کر دیکھا تو اُس میں خاتون کی لاش تھی۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کو واقعے سے متعلق اطلاع دی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر سفاک شوہر کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ کورنگی اللہ والا ٹاؤن سیکٹر 31 اے رشیدیہ مسجد کے قریب پولیس نے ایک ملزم بابو کو گرفتار کر کے پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی لاش برآمد کرلی ہے، گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ کالا پل چینسر گوٹھ کا رہائشی ہے اور اس نے جمعرات کو اپنی بیوی کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا جس کے بعد لاش ڈرم میں ڈال کر سوزوکی پک اپ میں رکھ کر کورنگی کے علاقے میں پھینکنے آیا تھا۔