Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

وزیراعظم ٹیکس چوری کرنیوالی اشرافیہ کے حوالے سے کیا اقدامات کرنیوالے ہیں ؟ عطاء تارڑ نے بتا دیا

وزیراعظم ٹیکس چوری کرنیوالی اشرافیہ کے حوالے سے کیا اقدامات کرنیوالے ہیں ؟ عطاء تارڑ نے بتا دیا

Source: Daily Pakistan

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ محسن نقوی ہمارے یا اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے نہیں ہیں.محسن نقوی کوا ن کی اچھی کارکردگی کی بناء پر کابینہ میں لایا گیا ہے۔ معیشت کی بحالی وزیراعظم شہباز شریف کی ترجیح ہے، وزیراعظم ٹیکس چوری کرنے والی اشرافیہ کیلئے سسٹم لانا چاہتے ہیں، ٹیکس وصول کرنے والی اتھارٹیزمیں اچھے افسران کو صلہ دیا جائے گا، کابینہ بہت توازن کے ساتھ بنائی گئی ہے، کابینہ میں تجربہ کار او ر نوجوان لوگوں کا امتزاج رکھا گیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ''آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ'' میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ محسن نقوی محبت وطن پاکستانی ہیں ملک کیلئے ان کی بڑی خدمات ہیں، یہ بات غلط ہے کہ محسن نقوی کوا نتقام لینے کے لیے لایا گیا ہے، بطور نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی کارکردگی بہت اچھی رہی،محسن نقوی کوا ن کی اچھی کارکردگی کی بنا پر کابینہ میں لایا گیا ہے۔

پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نےبھی شرکت کی ۔