Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

6 سالہ ابیان کے مین ہول میں ڈوبنے کا واقعہ، والد کئی ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد مقدمہ درج کروانے میں کامیاب

6 سالہ ابیان کے مین ہول میں ڈوبنے کا واقعہ، والد کئی ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد مقدمہ درج کروانے میں کامیاب

Source: ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar
Author: ویب ڈیسک

کراچی : مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے 6 سالہ ابیان کے والد دس ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد مقدمہ درج کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے 13 ڈی کے مین ہول میں 6 سالہ بچے کے ڈوبنے کے واقعے پر کئی ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد ابیان کا والد مقدمہ درج کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

مقدمے میں واٹر بورڈ، کے ایم سی اور زیڈ ایم سی کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے اور مقدمے میں ایڈمن انچارج انجِنئر اعجاز زیدی اور واٹر بورڈ کے ایگزیکٹیو انجینئر وقار کو بھی مورد الزام ٹھہرایا گیا۔

مقدمہ غفلت و لاپرواہی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہوا، مدعی مقدمہ عاطف کا کہنا تھا کہ نقشے کے برخلاف غیر قانونی طور پر رہائشی علاقے میں کھدائی کی گئی تھی، بار بار نشاندہی پر بھی انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا۔

مدعی مقدمے نے مطالبہ کیا کہ غفلت و لاپرواہی برتنے والے افسران کو گرفتار کیا جائے۔

یاد رہے گزشتہ سال چھ مئی کو گلشن تیرہ ڈی کے مین ہول میں گر کر چھ سالہ ابیان جان سے گیا تھا۔