Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

کراچی کے نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں ترقیاتی کام جاری - Daily Jasarat News

کراچی کے نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں ترقیاتی کام جاری - Daily Jasarat News

Source: Urdu News - Today News - Daily Jasarat News
Author: ویب ڈیسک, نوید احمد جتوئی

کراچی : چیئرمین عاطف علی خان کی نگرانی میں نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں ترقیاتی کام جاری ہے ، جس میں بلاک آئی میں روڈ کارپیٹنگ بھی شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے بلاک آئی میں چیئرمین کی سرپرستی میں ترقیاتی کام جاری ہیں

چیئر مین کا کہنا ہے کہ بلاک آئی میں ترقیاتی کام جاری ہیں جس کی نگرانی وہ خود پوری زمہ داری سے کر رہے ہیں ، عملے کی طرف سے کام میں کسی قسم کی سستی ناقابل برداشت ہوگی ۔

علاقہ مکینوں نے چیئرمین عاطف علی خان کی جانب سے جاری ترقیاتی کام پر شکریہ ادا کیا ۔

یاد رہے کہ شہر بھر میں ماضی میں ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جو انتظامیہ کی عدم دلچسپی کا ثبوت ہیں ۔

ماضی میں ناقص میٹریل کے استعمال اور انتظامیہ کی جانب سے عدم دلچسپی پر شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں آئے روز کسی نا کسی بڑے حادثے کا شکار بننے کا سبب بن جاتے ہیں ۔

میئر کی جانب سے صرف بیان بازی ہی نظر آتی ہے ترقیاتی کام کا دور دور تک نام و نشان نہیں جس کے باعث شہر بھر میں ناقص انفرااسٹرکچر اور غیر میعاری کام سے شہریوں کی زندگیوں میں مشکلات کے انبار لگ گئے ۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں صرف نارتھ ناظم کا علاقہ ترقیاتی کام میں نظر آتا ہے ۔