Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

کراچی کے سی ٹی ڈی اہلکار شہری کے اغوا میں ملوث نکلے

کراچی کے سی ٹی ڈی اہلکار شہری کے اغوا میں ملوث نکلے

Source: ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar
Author: نذیر شاہ

کراچی : ایس آئی یو نے سی ٹی ڈی گارڈن میں چھاپہ مار کر چار شہری کے اغوا میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سی ٹی ڈی اہلکارشہری کے اغوا میں ملوث نکلے، شہریوں کے اغوا اور تشدد کیس میں ایس آئی یو نے سی ٹی ڈی گارڈن میں چھاپہ مارا اور چار اہلکاروں کوگرفتارکرلیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجازشیخ نے بتایا کہ اہلکاروں نےشہری جاسم اس کےدوستوں کوغیرقانونی طورپرحراست میں لیا، جس کے بعد شہری کی مدعیت میں ٹیپوسلطان تھانےمیں مقدمہ درج کیاگیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ شہری کودوستوں سمیت پی ای سی ایچ ایس سے حراست میں لیا گیا، زیرِ حراست شہریوں کوسی ٹی ڈی گارڈن سیل منتقل کرکے بدترین تشدد کیاگیا، مجھ پر تشدد کر کے خالی کاغذ پر دستخط اور انگوٹھالگوایاگیا۔

شہری جاسم کا کہنا تھا کہ نورنامی لڑکی نےمجھے63ہزارکی رقم دینی تھی،تقاضہ کیاتونمبربلاک کردیا، لڑکی نے شعیب نامی لڑکے کے ذریعے رابطہ کیا اور ملنے کیلئے پی ای سی ایچ ایس بلایا، دوستوں کیساتھ مقررہ جگہ پہنچا تو سی ٹی ڈی گارڈن والے موبائل میں ڈال کر لے گئے، گارڈن سیل میں لڑکی نے آکر مجھے مارا،گالیاں دیں،اہلکاروں نے 4 لاکھ لیکرچھوڑا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ گرفتار اہلکاروں میں ایس آئی رفاقت،اےایس آئی لیاقت،جہانزیب،حارث شامل ہیں ، پولیس اہلکاروں کیخلاف انکوائری کی گئی،چاروں ملوث پائےگئے، گرفتارچاروں اہلکاروں کونوکری سےبرطرف کیا جائے گا۔