Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

ہواؤں کا رخ تبدیل ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

ہواؤں کا رخ تبدیل ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

Source: ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar
Author: ویب ڈیسک

کراچی : شہر قائد میں حبس کے باعث آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈتک جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشترمقامات پر آج سے گرمی بڑھ گئی، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی سمت سے ہلکی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی کا درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں نو سے دس اپریل کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور پارہ اڑتیس سے انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب77 فیصد ہے جبکہ مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشترعلا قوں میں آج موسم خشک اورجنوبی علاقوں میں گرم رہے گا اور میدانی علاقوں میں دوپہرکے بعد تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔

کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چندمقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔۔