Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

عائزہ خان اور دانش کی عید تصاویر وائرل مداحوں کو بھا گئیں

عائزہ خان اور دانش کی عید تصاویر وائرل مداحوں کو بھا گئیں

Source: Daily Pakistan

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور نے ایک مرتبہ پھر عید پر سب کی توجہ حاصل کر لی۔

سوشل میڈیا پر فالوررز سے گِھری عائزہ خان نے دانش تیمور کے ساتھ عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو تعریف کرنے والے مداحوں کا سیلاب امڈ آیا۔

عائزہ خان اور دانش تیمور نے اس موقع پر میچنگ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا تھا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں عائزہ خان نے مداحوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ میں جانتی ہوں ہر سال عید کے لباس خصوصاً رنگ اور ڈیزائن کے بارے میں فیصلہ کرنا سب سے مشکل ہوتا ہے۔