Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 4 مئی سے کھیلا جائے گا

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 4 مئی سے کھیلا جائے گا

Source: Daily Pakistan

کراچی (آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم 2مئی کو کراچی سے ملائشیا روانہ ہوگی،انکی واپسی 12مئی کو شیڈول کی گئی ہے۔ قومی ہاکی ٹیم ملائشیا کے شہر ایپوہ میں شیڈول اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی جس کا آغاز چار مئی سے ہورہا ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 مئی کو کھیلا جائے گایہ بات پاکستان ہاکی فیڈریشن سے یہاں جاری اعلامیہ میں بتائی گئی۔ شہلا رضا نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایونٹ میں قومی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کررہی ہے اور ان سے عمدہ کھیل کی امید ہے۔