Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

بارشوں کی پیشگوئی: وزیراعلیٰ سندھ نے اہم ہدایات جاری کردیں

بارشوں کی پیشگوئی: وزیراعلیٰ سندھ  نے اہم ہدایات جاری کردیں

Source: Daily Pakistan

کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے حالیہ شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے ہدایت دی ہے کہ کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ اپنے اپنے علاقے میں انتظامات مکمل کریں، ضلع انتظامیہ اور پولیس عوام کا خیال رکھیں اور مشکل گھڑی میں ان کی مدد کریں۔وزیراعلی سندھ نے تمام سوک ایجنسیز کو برساتی نالوں اور ڈرینیج سسٹم کو صاف رکھنے کی بھی ہدایت دے دی۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے ہدایت دی ہے کہ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تمام سوک ایجنسیز کے ساتھ کوآرڈینیشن کریں اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر لوگ،خاص کر اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔واضح رہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہو رہا ہے، مغربی سسٹم آج سے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو گا۔