گورنرسندھ کی بونیر میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Source: Daily Pakistan
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بونیر میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباددیتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد سلیم ربانی کو جہنم واصل کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے حولدار مدثر اور لانس نائیک حسیب جاوید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔