فریال تالپور سے پارٹی کے نومنتخب سینیٹرز کی ملاقات
Source: Daily Pakistan
کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے پارٹی کے نومنتخب سینیٹرز نے ملاقات کی۔ فریال تالپور سے پی پی پی کے سندھ سے نومنتخب سینیٹرز نے بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں ملاقات کی۔ فریال تالپور سے نومنتخب سینیٹرز نے ملاقات کی اور عید کی مبارک باد پیش کی۔ فریال تالپور سے ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر کاظم شاہ، سینیٹر اسلم ابڑو، سینیٹر پونجو بھیل، سینیٹر ضمیر گھمرو، سینیٹر سرمد علی، سینیٹر اشرف جتوئی، اور سینیٹر دوست علی جیسر شامل تھے۔ س موقع پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو، سہیل انور سیال، خورشید احمد جونیجو،اور مہرین بھٹو بھی موجود تھے۔