Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

باپ کے قتل میں عمر قید کاٹنے والا قیدی جیل میں چل بساکمالیہ میں سپردخاک

باپ کے قتل میں عمر قید کاٹنے والا قیدی جیل میں چل بساکمالیہ میں سپردخاک

Source: Daily Pakistan

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوٹ لکھپت جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والا مجرم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مجرم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں گھریلو جھگڑے پر 2013 میں اپنے والد کو قتل کیا تھا جس کے بعد سے مجرم کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قیدتھا اور عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ قیدی کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا جسے فوری طبی امداد دینے کے لئے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا تاہم قیدی انتقال کرگیا جسے بعد میں کمالیہ میں سپردخاک کیا گیا۔