Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

کیاعمران خان کی ڈیل ہونے جا رہی ہے ۔۔؟عمر چیمہ اور شاہزیب خانزادہ نے اہم انکشاف کر دیا

کیاعمران خان کی ڈیل ہونے جا رہی ہے ۔۔؟عمر چیمہ اور شاہزیب خانزادہ  نے اہم انکشاف کر دیا

Source: Daily Pakistan

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ اور معروف اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے عمران خان کی "ڈیل " کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ۔ عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی سطح پر سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی سوچ پائی جاتی ہے، عمران خان سیاسی لوگوں سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، عمران خان صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں، مستقبل قریب میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ عمران خان کی ڈیل ہوتی نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں کیا ۔

"ڈیل " کے حوالے سے میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ تحریک انصاف میں کنفیوژن مزید بڑھ گئی ہے، تحریک انصاف کے رہنما مسلسل کہہ رہے ہیں کہ عمران خان اسی ماہ جیل سے باہر آجائیں گے، لیکن عمران خان نے پیغام بھیجا ہے ستمبر اکتوبر سے پہلے جیل سے باہر آنے کی توقع نہیں ، بشریٰ بی بی کی صحت اس وقت ایک معمہ بن گئی ہے۔