Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

مزید ادھار سامان دینے سے انکار پر 60 سالہ دکاندار قتل پولیس نے معمہ حل کرلیا

مزید ادھار سامان دینے سے انکار پر 60 سالہ دکاندار قتل پولیس نے معمہ حل کرلیا

Source: Daily Pakistan

کراچی (ویب ڈیسک) شاہراہِ نور جہاں کی حدود دِیر کالونی میں 60 سالہ غلام محمد کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزم عثمان عرف پٹاخہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مقتول کی دکان سے اکثر ادھار لیتا تھا، ایک دن غلام محمد نے مزید ادھار دینے سے انکار کیا تو تلخ کلامی ہوئی۔ملزم نے بتایا کہ اس نے طیش میں آکر غلام محمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات 25 اپریل کو نارتھ ناظم بلاک یو میں ہوئی تھی، ملزم کے قبضے سے آلہ قتل ایک عدد 30 بور پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا، ملزم کو تفتیش حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر مقتول کے اہلخانہ نے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔