Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

ممبران اسمبلی کی الیکشن کے بعد پہلی کھلی کچہریعوام علاقہ پھٹ پڑھے

ممبران اسمبلی کی الیکشن کے بعد پہلی کھلی کچہریعوام علاقہ پھٹ پڑھے

Source: Nawaiwaqt

کہوٹہ (نامہ نگار)عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم این اے راجہ اسامہ سرور،ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ایم پی اے بلال یامین ستی کے علاوہ بلدیاتی نمائندگان،سیاسی و سماجی شخصیات، محکموں کے افسران سمیت عوام علاقہ نے شرکت کی، کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ڈاکٹر محمد عارف قریشی، عبد القدوس عباسی، راجہ یاسر ایڈووکیٹ ،ما سٹر راجہ ابرار جنجوعہ،چیئرمین میجر عبد الروف راجہ موا ڑہ،نوجوان ن لیگی رہنما کونسلر راجہ عرفان سر ور (چیئرمین سرور گروپ تھوہا خالصہ)، چیئرمین ماسٹر محمد یونس نارہ، چیئرمین راجہ فیاض بیور، چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود،وائس چیئرمین اسد محمود عباسی،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،راجہ مدثر ہوتھل ہ، کرنل مسعود عبا سی، نمبردار ملک قمر الزمان، چیئرمین ظہور اکبر،وائس چیئرمین ملک غلام مرتضی،کونسلر قاضی عبدالقیو م،کونسلر قاضی اخلاق کھٹڑ،کونسلر راجہ فیصل محمود،راجہ رفاقت جنجوعہ، سمیت محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری علی اصغرآف نارہ نے سڑک کا مسلہ بیان کیا، محمد شیراز ستی آف پرینڈلہ نے بجلی کا مسلہ بیان کیا، راجہ مدثر آف ہوتھلہ نے لالو ٹیری روڈ کا مسلہ ہے اور اے سی بس سروس درست کی جاے، محلہ چاہات کے رہائشی نے کہا بجلی کی تاریں لکٹی ہیں، راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے کہا کہ جنگل کی جگہ خالی پڑھی ہے کہوٹہ کی عوام کو قبرستان کا مسلہ یہاں پر قبرستان یا کیڈٹ کالج بنایا جایا چیئرمین میجر راوف راجہ نے کہا کہ موضع گھڑیٹ میں سوہی گیس کا سروے ہوا ہے مگر تاحال اس میں نہیں لگی، ڈھوک پیمانہ کی سڑک بناہی جاے، ڈاکٹر عارف قریشی نے کہا کہ ہم اسامہ سرور کو عمرئے کی ادیگی کرنے مبارکباد پیش کرتے ہیں راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمد اور بلال یامین ستی حلقے کے مساہل سے بھی بخوبی واقف ہیں اور انشا اللہ حل کریں گے، انہوں نے کہا کہوٹہ پنڈی روڈ کو جلد تعمیر کیا جاے، سپورٹس گراہنڈ بنایا جاے، یونیورسٹی بناہی، ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جاے، کہوٹہ کو سیو سٹی بنایا جاے جس پر ایم این اے راجہ اسامہ سرور،ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ایم پی اے بلال یامین ستی نے کہا کہ انشا اللہ عوام کے تمام مسائل حل ہونگے انہوں نے وہاں بیٹھے محکموں کے افسران کو عوام کے مسائل حل کر نے احکامات جاری کیے۔