پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیشرفت ایس ای سی پی نے ادارے کی ری سٹرکچرنگ کی سکیم منظور کرلی
Source: Daily Pakistan
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیشرف سامنے آ گئی ہے، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ کی سکیم نے منظور کرلی۔ایس ای سی پی نے اعلامیے میں بتایا کہ 3 مئی کو پی آئی اے کی نجکاری میں سکیم آف ارینجمنٹ منظور ہوئی، فیصلے سے سٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق سکیم آف ارینجمنٹ میں پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے تمام اثاثے، خسارے اور قرض پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیے گئے ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں اہم قانونی پیشرفت سے متعلق وزارت خزانہ اور وزارت نجکاری کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ایس ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق سکیم آف ارینجمنٹ کیلئے وزارت نجکاری نے وزارت خزانہ اور ایوی ایشن کی مشاورت اور معاونت حاصل کی تھی۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈیپازٹری اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کو بھی باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے، سٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی لسٹنگ کیلئے رولز اور ریگولیشن اب باآسانی کی جاسکتی ہیں۔