Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی پولیس چیف کی ملاقات

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی پولیس چیف کی ملاقات

Source: Daily Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و امان کے قیام اور اس کے تسلسل میں پولیس کے کردار پر بات چیت کی گئی، شہر میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ، غیر قانونی اشیاء کی روک تھام سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لیے کوششیں کررہی ہے، بہت جلد اسٹریٹ کرائم میں واضح کمی آئے گی، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جرائم کی روک تھام میں نگہبان کیمرے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام دوست پولیس رویہ سے جرائم کی روک تھام یقینی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو باہم مربوط اور موثر رابطہ رکھنے کی ضرورت ہے۔