Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

اے پی این ایس کا عثمان عرب ستی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اے پی این ایس کا عثمان عرب ستی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

Source: Daily Pakistan

کراچی (خصوصی رپورٹ)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر محترمہ نازفرین سہگل لاکھانی اور سرمد علی سیکرٹری جنرل نے اے پی این ایس کے ذمہ داران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے پبلشر، چیف ایڈیٹر روزنامہ وطن (گجراتی) اور ماہنامہ میگ کراچی عثمان عرب ستی کی اہلیہ کے افسوسناک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اے پی این ایس نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور انہیں یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائے۔