Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ' سعودی وفد کراچی پہنچ گیا' پہلی حج پرواز بھی روانہ

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ' سعودی وفد کراچی پہنچ گیا' پہلی حج پرواز بھی روانہ

Source: Nawaiwaqt

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) چیئرمین سعودی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ وفد کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر حج کراچی اور سول ایوی ایشن حکام نے سعودی وفد کا استقبال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز روڈ ٹو مکہ منصوبے کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ سعودی سفیر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ دریں اثناء کراچی سے قومی ائیرلائن ( پی آئی اے ) کا قبل از حج آپریشن کا آغاز ہوگیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی پہلی قبل از حج پرواز پی کے 743 جناح انٹرنیشنل سے مدینہ منورہ کے لیے رات ساڑھے تین بجے روانہ ہوئی جہاں پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر امان اللہ قریشی نے عازمین حج کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے رخصت کیا۔ روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر عازمین حج کو گلاب کے ہار پہنائے گئے۔ پی آئی اے پاکستان سے تقریبا 34 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائے گی۔