Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اسلحہ کہاں سے اور کیسے منگواتے ہیں؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اسلحہ کہاں سے اور کیسے منگواتے ہیں؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

Source: ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar
Author: نذیر شاہ

کراچی : کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے اسلحہ منگوانے سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے کراچی میں اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کا سراغ لگالیا، کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کی پہ در پہ کارروائیوں کے بعد بڑا انکشاف سامنے آیا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر اسلحہ کہاں سے اور کیسے منگواتے ہیں۔

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹگیشن چوہدری صفدر ڈی ایس پی چوہدری صفدر کے مطابق آج بھی درہ آدم خیل علاقہ غیرہے جہاں پاکستان کا قانون نہیں چلتا تاہم اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

کراچی میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے مبینہ ٹاون اور سمن آباد میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے آن لائن اسلحہ کی خریدوفرخت میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزمان سے 6 نائن ایم ایم پستول برآمد کی گئی ہے، سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش کوآن لائن اسلحہ اسمگلنگ کی اطلاع ملی تھی، اسلحہ درہ آدم خیل خیبرپختونخوا سے کراچی پہنچایا گیا تھا۔

چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ پہلی کارروائی مبینہ ٹاؤن کےعلاقےمیں کی گئی، ملزم ہلال سے4نائن ایم ایم پستول برآمدہوئے،ملزم نےاسامہ خان کے ذریعےدرہ آدم خیل سےاسلحہ منگوایاتھا،چاروں پستول خان آرمزکمپنی کےپی کےسےمنگوائے تھے۔

انھوں نے کہا کہ سمن آبادسےحمزہ نامی ملزم کو گرفتار کیا، ملزم سے 2 نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کی، اسلحہ لکی آرمزکمپنی کے مالک علی بادشاہ نےبھجوایاتھا۔

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے پی کےسےپستول فروخت کرنےکراچی آیاتھا، ملزم حمزہ علی خان کو فی پستول ڈیلیوری کے 10 ہزار روپے ملتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سال سےکے پی کےسےآن لائن اسلحہ منگوایاجاتاہے، جرائم پیشہ اورشوقین افرادپستول منگواتے ہیں، کالج یونیورسٹی کے طلبا بھی آن لائن اسلحہ منگواتے ہیں، اسلحہ بسوں اوردیگرٹرانسپورٹ سے کراچی پہنچایا جاتا ہے، ملزمان کےخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔