Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

برتنوں میں چھپائی منشیات کراچی سے دوحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

برتنوں میں چھپائی منشیات کراچی سے دوحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

Source: Daily Pakistan

کراچی (این این آئی)ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برتنوں میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی منشیات برآمد کر کے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق دوحہ کی پرواز پر جانے کے لیے پہنچے مسافر ارمان نے مذکورہ منشیات برتنوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 5.7 کلو گرام حشیش برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ حشیش کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔