Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

کھڈیاں میں مبینہ پولیس مقابلہ' ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

کھڈیاں میں مبینہ پولیس مقابلہ' ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Source: Nawaiwaqt

قصور (نمائندہ نوائے وقت) کھڈیاں کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 04 ڈاکو کچہ پکا کلاں کے قریب لوٹ مار کر رہے تھے کہ کھڈیاں پولیس نے تعاقب کیا تو ملزموں نے فائرنگ شروع کردی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ان کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکو ڈکیتی' قتل اور راہزنی کی 40 سے زائد وارداتوں میں ضلع لاہور اور قصور میں ملوث تھا' ہلاک ڈاکو کی شناخت ندیم عرف جج ساکن جماعت پورہ قصور جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت اجمل عرف کالو ظہیر آباد کالونی چونیاں کے ناموں سے ہوئی۔