Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

گورنر سندھ سے یو این ایف پی اے کے 3 رکنی وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے یو این ایف پی اے کے 3 رکنی وفد کی ملاقات

Source: Daily Pakistan

کراچی (سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے UNFPAکے تین رکنی وفد نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی UNFPA کے پاکستان میں نمائندہDr. Luay Shabaneh کررہے تھے۔ ملاقات میں صوبہ میں ماں اور بچہ کی صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے جاری کوششوں اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ زچگی کے دوران ماں اور بچہ کی اموات کی شرح کو کم کرنے میں موثر اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ Dr. Luay Shabanehاور یو این ایف پی اے کے وفد کا دورہ اور اس ضمن میں ان کا مسلسل تعاون لائق تحسین ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے اور ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے UNFPA کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔