Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

خواتین کوبااختیار بنائے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتاعامرسجاد

خواتین کوبااختیار بنائے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتاعامرسجاد

Source: Daily Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹرسجادآسٹریلین کونسپٹ انفرٹیلٹی میڈیکل سنٹر کے سینیئرڈائریکٹر سید عامرسجاد نے کہا ہے کہ خواتین کوبااختیاربنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، وہ انٹرنیشنل مدرز ڈے کے حوالے سےڈاکٹرسجاد آسٹریلین کونسپٹ انفرٹیلٹی میڈیکل سنٹر میں وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کراچی ساوتھ کے تعاون سے ایک تقریب سےخطاب کر رہے تھے۔انھوں نے مذید کہا کہ جن اداروں کی سربراہ خواتین ہیں وہ نہ صرف ترقی کرریے ہیں بلکہ وہاں کے ملازمین بھی زیادہ خوشحال اور مطمئن ہیں۔اس موقع پر وومین چیمبرز کی صدر فریدہ قریشی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خواتین کی صلاحتوں کا اعتراف دنیا بھر میں ہورہا ہے۔رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں اراکین خواتین نے قوانین سازی میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا لوہامنوایا۔لیڈیزفنڈ کی سی ای او تاراعذرہ داود نے کہا کہ خواتین کو مالی طور پر خودمختار اور بااختیار بنانا ہوگا.نجی ٹی وی چینل کی سی ای او سیماطاہر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیانے خواتین کے مسائل کواجاگرکرنے میں اہم کردار ادا کیا۔معروف گائنالوجسٹ ڈاکٹرسلمی بتول نقوی اورڈاکٹرعظمی عمران نے اپنےخطاب میں کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے ہمیں خواتین کی صحت پر زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔وومین چیمبرز کی نائب صدر شمیم ممتازخان نےآخر میں تقریب کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ تقریب کی میزبانی کے فرائض محترمہ سدرہ شمسہ جبیں نےادا کئےاس موقع پرمختلف شعبہ جات میں اعلی کارکردگی پر خواتین میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گے۔