Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

پاکستان کی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے

پاکستان کی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے

Source: dailykhabrain.com.pk
Author: Muhammad Saqib

کراچی: پاکستان میں بسنے والی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ اپنے روایتی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔

شہر قائد میں آباد بوہری برادری نے عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوہری برادری نے مساجد میں عیدالضحیٰ کی نماز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی، صدر کے علاقے میں بوہری برادری کی مرکزی طاہری مسجد میں بھی عید کی نماز کا بڑا اجتماع منعقد ہوا۔

عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد بوہری برادری کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔