Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

کراچی میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے - Daily Jasarat News

کراچی میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے - Daily Jasarat News

Source: Urdu News - Today News - Daily Jasarat News
Author: ویب ڈیسک, نوید احمد جتوئی

کراچی: ملک بھر عید الاضحیٰ کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی لیکن شہر قائد میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے۔

عیدالاضحیٰ کی نماز کراچی کی صدر طاہری مسجد میں ادا کی گئی۔ پولیس اور رینجرز نے مسجد کے باہر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

عید کی نماز کے بعد جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔ امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا کے بعض حصوں میں کل عید منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کل منائی جائے گی۔