Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

عید کی تعطیلات کے دوران ملک میں بارش کی پیشگوئی - Daily Jasarat News

عید کی تعطیلات کے دوران ملک میں بارش کی پیشگوئی - Daily Jasarat News

Source: Urdu News - Today News - Daily Jasarat News
Author: ویب ڈیسک, نوید احمد جتوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے 18 جون سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک کے کچھ حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے کیونکہ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان 17 سے 19 جون تک عید الاضحی منا رہا ہے۔

ایک ہلکی مغربی لہر ملک کے مغربی حصوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں 18 جون سے 22 جون تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی 18 جون سے 22 جون تک بارش کا امکان ہے۔

بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں 20 سے 22 جون تک آندھی، گرج چمک یا مٹی کے طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان کے اضلاع میں 20 سے 22 جون تک بارشیں ہوں گی۔

21 اور 22 جون کو بالائی سندھ کے سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں کے ساتھ گرد و غبار کا طوفان متوقع ہے۔

سندھ کے ساحلی اضلاع زیادہ تر گرم اور مرطوب رہیں گے جبکہ دیگر اضلاع میں شدید گرم موسم کا امکان ہے۔