Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

حرا اور ارسلان خان کا عیدالاضحیٰ پر رومانوی فوٹو شوٹ سامنے آگیا

حرا اور ارسلان خان کا عیدالاضحیٰ پر رومانوی فوٹو شوٹ سامنے آگیا

Source: Daily Pakistan

کراچی (ویب ڈیسک) حرا خان اور ارسلان خان کی خوبصورت جوڑے نے عید الاضحیٰ پر اپنی دلکش اور رومانوی تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک تصویر میں ان دونوں کو قربانی کے بکرے کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

حرا خان ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکار ہیں۔ انہیں ایک ٹی وی ریئلٹی شو 'مس ویت پاکستان' کے ذریعے شہرت ملی، انہیں اپنی ہٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراما سیریل 'میرے ہمسفر' سے پہچان ملی۔ میرے ہمسفر میں رومی کے طور پر ان کی اداکاری کو مداحوں نے پسند کیا۔

میرے ہمسفر کے بعد حرا خان نے ڈراما 'وہ پاگل سی' اور 'پیاری نیمو' نے بہت اچھا کام کیا۔ حرا خان نے خوبصورت اور باصلاحیت اداکار اور ماڈل ارسلان خان سے شادی کی ہے۔ یہ ایک خوبصورت جوڑا ہے، مداح ان کی خوبصورت تصاویر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔