کراچی یونیورسٹی 48انچ لائن کا مرمتی کام آج شروع ہوگا
Source: Daily Pakistan
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا کہ ڈبلیو ٹی ایم (WTM) واٹر کارپوریشن کی جانب سے کراچی یونیورسٹی میں 48 انچ ایم ایس کے ٹو رائزنگ مین لائن میں موجود لیکیجز کی مرمت کا کام 22 جون کی صبح 8 بجے شروع ہوگا جو 23 جون رات 8 بجے تک مکمل کیا جائے گا، مرمتی کام مجموعی طور پر 36 گھنٹوں تک جاری رہے گا، ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام کے باعث ضلع وسطی، گلستان جوہر، اسکیم 33 اور گلشنِ اقبال کے کچھ علاقوں میں یونیورسٹی ریزروائر سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی، اس سلسلے میں شہریوں سے التماس ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔