Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

غزہ، امریکا نے سلامتی کونسل میں جنگ بندی قرارداد پھر موخر کروا دی

غزہ، امریکا نے سلامتی کونسل میں جنگ بندی قرارداد پھر موخر کروا دی

Source: jang.com.pk

غزہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) امریکا نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر ووٹنگ مسلسل دوسرے روز بھی موخر کروادی، روس اور عرب لیگ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں فوری فائر بندی کروائے، آبادی پر بمباری جاری، مسجد شہید، متعدد گھر تباہ، شہداء کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی، حماس کا کہنا ہے کہ سرنگوں میں گھسنے والے 25 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے، اسرائیل نے کیپٹن سمیت دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، قطر میں جنگ بندی مذاکرات جاری۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی پیش کردہ جنگ بندی قرارداد پر ووٹنگ پر امریکی اعتراض کے بعد جمعرات تک ووٹنگ موخر کروادیی، روس اور عرب لیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں فوری طور پر فائر بندی کروائے، یہ مطالبہ مراکش میں روس عرب تعاون فورم کے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے، دوسری جانب غزہ میں شہری آبادی پر بمباری کا سلسلہ جاری رہا، خواتین اور بچوں سمیت مزید 300فلسطینی شہید ہوگئے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 20ہزار سے بڑھ گئی ہے، حماس کا کہنا ہے کہ اس کے مزاحمت کاروں نے غزہ کی سرنگوں میں گھسنے والے25صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ مزاحمت کاروں نے غزہ کے علاقے سراعیہ میں جھڑپوں کے دوران 4اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے، اسرائیلی فوج نے اپنے ایک کیپٹن سمیت دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد غزہ کی زمینی جنگ کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 134ہوگئی ہے، حماس کا کہنا ہے کہ القسام نے شمالی غزہ کے علاقے تل الزاتار اور جبالیہ کے مشرقی علاقے میں 4اسرائیلی فوجی ٹینکوں کو ال یاسین گولوں سے تباہ کردیا، مزاحمت کاروں نے 12صیہونی فوجیوں پر غزہ سٹی کے علاقے الدراج میں حملہ کیا، صابرہ اور تل الحوا میں بھی اسرائیلی فوج کی کئی گاڑیوں پر حملے کئے گئے۔