Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ مسترد - Daily Jasarat News

القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ مسترد - Daily Jasarat News

Source: Urdu News - Today News - Daily Jasarat News
Author: ویب ڈیسک, نوید احمد جتوئی

راولپنڈی: احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا جسمانی ریمانڈ مسترد کردیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل لطیف کھوسہ نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی مخالفت کی۔

فریقین کے دلائل کے بعد جج محمد بشیر نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 19 کروڑ پاؤنڈز کے کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان اور ان کی اہلیہ اور دیگر کے خلاف القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے نام پر سیکڑوں کنال اراضی مبینہ طور پر حاصل کرنے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جس سے مبینہ طور پر قومی خزانے کو 190 ملین پاؤنڈ کا نقصان پہنچا۔

الزامات کے مطابق، سابق وزیر اعظم اور دیگر ملزمان نے مبینہ طور پر 50 بلین روپے ایڈجسٹ کیے 190 ملین پاؤنڈز برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) نے حکومت کو بھیجے تھے۔