Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

پاکستان کو اجتماعی کوششوں کے ذریعے بحرانوں سے نکالیں گے، شہباز شریف - Daily Jasarat News

پاکستان کو اجتماعی کوششوں کے ذریعے بحرانوں سے نکالیں گے، شہباز شریف - Daily Jasarat News

Source: Urdu News - Today News - Daily Jasarat News
Author: ویب ڈیسک, Tanveer Anjum

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اجتماعی کوششوں کے ذریعے معاشی اور دیگر ہر طرح کے بحرانوں سے نکالیں گے۔

مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ 4 قیمتی سال سیاسی انتقام میں جھونک دیے گئے۔ انتقامی سیاست سے قوم کے فائدے کے منصوبے ، معیشت تباہ ، عوام مہنگائی کا شکار ہوگئے۔ہمیں اپنی سزا کا نہیں، عوام اور ملک کو ملنے والی سزا کا دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے۔ مسلم لیگ ن کی مضبوطی پاکستان کی معاشی بحالی اور عوام کی خوشحالی ہے۔ اللہ نے موقع دیا تو عوام کو معاشی تکلیفوں سے نجات دلائیں گے۔

علاوہ ازیں مظفر گڑھ سے 2 سابق ارکان قومی اسمبلی سردار عاشق حسین گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آشیانہ ریفرنس سے بریت پر مبارک باد کے پیغامات ملنے کے جواب میں شہبازشریف کا کہناتھا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ایک بار پھر عوام اور قانون کی نظر میں سرخرو کیا۔

سابق وزیراعظم نے ملاقات کے لیے آنے والوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کی ترقی کی ضمانت ہے۔ جنوبی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔