Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

سندھ ہائیکورٹ، ٹیکسٹائل صنعت کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل

سندھ ہائیکورٹ، ٹیکسٹائل صنعت کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل

Source: jang.com.pk

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے نگراں حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل صنعت کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر نوٹیفکیشن معطل اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں نگراں حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل صنعت کو فراہم کی جانیوالی گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹیکسٹائل صنعتیں اضافی بل ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائیں۔ حکم امتناع ان صنعتوں کیلئے ہے جو 7روز میں اضافی رقم ناظر سندھ ہائی کورٹ کے پاس جمع کرائیں گی۔ اگر دو گیس بلوں کی اضافی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع نہیں کرائی گئی تو حکم امتناع ختم ہو جائیگا۔ جب تک درخواستوں کا فیصلہ نہیں ہوجاتا بلوں کی اضافی رقم ناظر سندھ ہائی کورٹ کے پاس جمع رہے گی۔ گیس کی قیمت میں اضافے سے پہلے والے ٹیرف کے مطابق درخواست گزار ریگولر بل ادا کرتے رہیں۔ عدالت نے ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق جاری کیا گیا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایس ایس جی سی نے 8نومبر2023کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فراہم کی جانیوالی قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ نگراں حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گیس کی قیمتوں میں کا نوٹیفکیشن کی معطلی کا اطلاق صرف درخواست گزاروں پر ہوگا۔ عدالت نے ایس ایس جی سی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے۔